دانش گاہ

( دانِش گاہ )
{ دا + نِش + گاہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے لفظ 'دانش' کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرف 'گاہ' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں ١٩٢٨ء کو "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
جمع   : دانِش گاہیں [دانِش + گا + ہیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : دانِش گاہوں [دا + نِش + گا + ہوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ جہاں علم اور فن کی تعلیم دی جائے، تعلیم گاہ، جامعہ، یونی ورسٹی۔
"دانش گاہ تہران (تہران یونی ورسٹی) ١٣١٣ ش | ١٩٣ء میں قائم ہوئی تھی"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٨:٣ )