خراش

( خَراش )
{ خَراش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی مصدر 'خراشیدن' سے حاصل مصدر 'خراش' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٤ء کو "تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : خَراشیں [خَرا + شیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : خَراشوں [خَرا + شوں (و مجہول)]
١ - رگڑ، چھلن۔
"اس نے بچے کو اس طرح اپنے سے لپٹا رکھا تھا کہ درخت پر چڑھنے کے دوران اسے خراش تک نہ آنے دی"    ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٥٢ )
٢ - جلن، سوزش، تیزی۔
"برومین.ہیلو جن کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے . اس میں سرخ رنگ کے بخارات نکلتے ہیں جو گلے میں خراش پیدا کرتے ہیں"    ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٢٠٨ )
٣ - ناخن یا کانٹے وغیرہ کا نشان، کھروچا۔
"یہ معمولی خراش ہے، طاہر نے یہ کہتے ہوئے آستین چڑھا کر اپنا بازو آگے کر دیا"    ( ١٩٤٧ء، آخری چٹان، ٢٥٣ )
٤ - گلا خراب ہونا، بے سرا ہونا، آواز بدل جانا۔
"تمہاری آواز میں خراشیں پڑگئی ہیں لوگ اب ایسی آواز کو پسند نہیں کرتے"    ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٣٧٦ )
٥ - لکیر، رگڑ کا نشان جو لکڑی کی بنی ہوئی چیزوں پر پڑ جاتا ہے۔
"اکثر تیار شدہ چیزوں پر رندے سے اچھی صفائی کے باوجود خراش یا اوزاروں کے گہرے اور اونچے نیچے نشانات وغیرہ رہ جاتے ہیں"      ( ١٩٦٧ء، لکڑی کا کام، ٤١:٣ )
٦ - دیواروں پر پلستر کے تڑخنے یا کُھرچے جانے کے گہرے نشانات۔
"ان کے مکان کی بالائی منزل کی دیواروں پر جابجا خراشیں پڑ گئی ہیں"    ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٧٤ )
٧ - زمین کے اکھڑے ہوئے پرت، فرش کا مسالہ تڑخ جانا۔
 بولتے زخم صدا دیتی خراشوں کی زمیں گنگناتی ہوئی لاشوں کی زمیں    ( ١٩٤٩ء، نبض دوراں، ١٢٨ )
٨ - کھجلی، خارش۔
"یہ سائل (سیال) اتنے پانی میں ملایا جاتا ہے جو غسل کے لیے کافی ہو یہ جلد کی خراش کو دور کرتا ہے"      ( ١٩٤٨ء، علم الادویہ (ترجمہ)، ٨٧:١ )
٩ - چبھن، تکلیف، خدشہ، خوف۔
 پاؤں میں تاچند زنجیرِ غلامی کی خراش صرف اک جنبش ابھی ہوتی ہیں کڑیاں پاس پاس      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٣٥ )
١٠ - [ کنایتا ]  ماتھے کی شکنیں جو عمر رسیدگی کی پتہ دیتی ہیں۔
 سعئ ناکام کے طمانچے کی پڑ گئی چہرہ طلب پہ خراش      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٥٤ )
  • رَگڑَ
  • چِھیْلَن
  • چِیْر
١ - خراش لگانا
چاقو اور ریتی وغیرہ سے نشان ڈالنا؛ کسی سخت چیز سے دبا کحر یا رگڑ کر نشان ڈالنا۔"جس مقام پر نلی کو کاٹنا مقصود ہو ہلکا سا دباءو ڈال کر ایک خراش لگائیں۔"      ( ١٩٧١ء، عملی کیمیا، ١ )
  • Scratch
  • scraping
  • cutting
  • excoriation