خر دماغ

( خَر دِماغ )
{ خَر + دِماغ }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'خر' کے ساتھ عربی اسم 'دماغ' لگانے سے مرکب 'خر دماغ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء، کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مغرور، متکبر، گھمنڈی۔
"معلوم نہیں کس خر دماغ شاعر کی فکر متعفن کی طرح آزمائی تھی کہ سارا کبت اول سے آخر تک شرمناک اعضا کی تکرار سے پر تھا"      ( ١٩٢٢ء، گوشہ عافیت، ٢١٣:١ )
٢ - ضدی، ہٹیلا
"یہ لوگ خردماغ ہوتے ہیں اور پھر تمہیں حاکم ضلع سے لینا کیا ہے"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١٦٢ )
٣ - بیوقوف، نالائق، کج فہم۔
"اتنے بڑے شہر میں اکیلا خردماغ نہیں ہوں"      ( ١٨٩١ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٦٣١:١ )
  • stupid
  • pigheaded
  • perverse
  • obstinate;  cross-grained
  • ill-tempered;  proud;  boastful