تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'خرید' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگانے کے بعد فارسی مصدر 'فروختن' سے حاصل مصدر 'فروخت' لگانے سے مرکب 'خریدوفروخت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خریدنا اور بیچنا، بیع و شریٰ۔
"اے ابو یحیٰی تمہاری خروید و فروخت بڑے نفع کی رہی"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٦١٩:٣ )
٢ - خریداری۔
"بیگم صاحبہ کو خریدو فروخت کی سوجھی"
( ١٩٤٧ء، ساقی، جنوری، ٧٤ )
- Buying and selling; business transactions
- dealings; trading
- commerce.