آمدہ

( آمَدَہ )
{ آ + مَدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


آمدن  آمد  آمَدَہ

فارسی زبان میں مصدر 'آمدن' سے علامت مصدر 'ن' گرا کر 'ہ' بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگانے سے 'آمدہ' فارسی میں صیغہ حالیہ تمام بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٤ء میں "تواریخ عجیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - آیا ہوا، موصول شدہ۔
"آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی . بہاول نگر جا رہی تھی۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ 'جنگ'، ٣٠، ١:١٨١ )