شب معراج

( شَبِ مِعْراج )
{ شَبے + مِع (کسرہ ب مجہول) + راج }

تفصیلات


فارسی اسم مؤنث 'شب' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'معراج' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ماہِ رَجب کی 26 اور 27 تاریخ کی درمیانی رات جس میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسَلم کو معراج ہوئی۔
"بارہ وفات، شبِ قدر، شبِ معراج اور عشرہ محرم میں خصوصی شب بیداریاں اور نوافل"      ( ١٩٧٩ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ٢٥ )