١ - جامن کی ایک قسم جس میں گلاب کی سی خوشبو آتی ہے، مزہ شیریں آبدار ہوتا ہے، بعض پھل کے اندر سے ایک سے تین تک تخم نکلتے ہیں جو باہم پیوستہ ہوتے ہیں، ان کو توڑنے پر اندر سے سبز مغز نکلتا ہے، گلاب جامن کا درخت جامن کے درخت سے چھوٹا ہوتا ہے اور شاخیں پراگندہ ہوتی ہیں، پتے بھی جامن کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ سبز اور چمکیلا ہوتا ہے۔