زد و کوب

( زَد و کوب )
{ زَدو (واؤ مجہول) + کوب (واؤ مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زد' کے ساتھ 'و' حرف عطف لگا کر فارسی مصدر 'کوفتن' سے مشتق صیغۂ امر 'کوب' لگانے سے مرکب عطفی 'زدو کوب' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء، کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مارنے پیٹنے کا عمل، مارکٹائی۔
"آخرش ١٧٨٧ء میں مجسٹریٹوں کو اختیار صادر کرنے کا حکم سزائے بید و جرمانہ کا مقدمات زدو کوب و شنام دہی و دیگر جرائم خفیفی میں دیا گیا"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٦٥ )
  • مارْپِیٹ
  • مارْکُٹائی
  • Beating an thumping;  assault and battery;  fight
  • conflict