١ - ایک قسم کا کسیلا اور ترش پھل جو رنگ میں انگور سے مشابہ اور جسامت میں آلوچے کے برابر ہوتا ہے، اس درخت کا پھل (مربہ بنانے کے کام آتا اور دواؤں میں استعمال ہوتا ہے)۔
"تازہ آملہ کوٹ کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑیں اور اس کو مٹی وغیرہ کے برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ کر کسی چیز سے چلاتے رہیں کہ قوام گاڑھا ہو جائے۔"
( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٠٥:١ )