رساں

( رَساں )
{ رَساں }
( فارسی )

تفصیلات


رَسِیدَن  رَسا  رَساں

فارسی زبان میں 'رسیدن' مصدر سے اسم فاعل ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ عموماً بطور لاحقۂ فاعلی استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - پہنچانے والا، لانے والا، دینے والا، جیسے : چِٹھی رساں، خبر رساں، ضرر رساں۔
"یہ تعلق جہاں امیروں کے لیے عیب ہے وہاں غریبوں کے لیے تکلیف رساں بھی ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ٦٩ )
٢ - پہنچا ہوا، پہنچنے والا۔
"آگے کے حکیماں کہ جنو کی عقل نہایت رساں اور دراک تھی اونو روح کی پجھانت میں حیران ہوئے ہیں۔"      ( ١٧٧٢ء، شاہ میر (سید محمد)، انتباہ الطالبین، ٤٣ )
  • arriving
  • attaining;  causing to arrive(used as last member of compounds);  quick of apprehension
  • acute
  • sharp
  • penetrating
  • skilful
  • capable
  • clever;  mixing of mingling(with);  amiable;  well-received
  • wel-come