١ - شیاطین کے سردار کا نام جو قوم جن سے تھا اور تسبیح و تعمیل کی بناء پر صف ملائکہ میں شامل تھا، جب ملائکہ کو حکم ملا کہ حضرت آدم کو سجدہ کرو تو اس نے سرتابی کی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مردودِ بارگاہِ الٰہی ٹھہرا۔ سب سے پہلا نافرمان فرد جس نے حضرت آدم کو ورغلا کر جنت سے نکلوایا۔ (مجازاً) انسانوں کو بہکانے اور راہ راست سے ہٹانے والا، شیطان، ابرہمن۔
حریص جرم کیا ہے یہ عفو نے تیرے کہ مانگ لوں اگر ابلیس سے گناہ ملے
( ١٨٨٨ء، صنم خانہ عشق، ٢٣٠ )