عربی سے ماخوذ اسم 'شجر' کے ساتھ فارسی مصدر 'کاشتن' سے فعل امر 'کار' میں 'ی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھا کر 'کاری' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "تاریخ و ادب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔