١ - قوتِ پرواز سے محروم ایک عظیم الجثہ پرند جس کے بعض اعضا اونٹ سے بہت مشابہ ہوتے ہیں، اس کی گردن بہت لمبی ہوتی ہے، یہ بہت تیز دوڑتا ہے اس کی خوراک غلہ اور نباتات ہے، کنکر پتھر بھی کھا کر ہضم کر لینے میں مشہور ہے، اس کے بازوؤں اور دم کے پر بڑے قیمتی ہوتے ہیں، یہ اکثر عرب اور افریقہ میں پایا جاتا ہے۔
"شتر مرغ افریقہ اور جنوب مغربی ایشیا میں . پائے جاتے ہیں"
( ١٩٦٧ء، معیاری حیوانیات، ٢٢٤:٢ )