دبیر

( دَبِیر )
{ دَبِیر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم مجرد ہے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : دَبِیروں [دَبی + روں (و مجہول)]
١ - محرر، کاتب، نویسندہ؛ ایک مقتدر عہدہ جسے اب سیکرٹری کہتے ہیں، منشی؛ اڈیٹیر۔
"عمال شاہی میں ایک وزیراعظم کی حیثیت رکھتا اس کے چار سیکرٹری (کاتب سر) ہوتے جو دبیر کہلاتے"      ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہدوسطٰی کی ایک جھلک، ٢٣١ )
٢ - ہنڈیاں تصدیق کرنے والا افسر۔ (جامع اللغات)
  • A writer
  • a secretary
  • notary