شریفانہ

( شَرِیفانَہ )
{ شَری + فا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


شرف  شَریف  شَرِیفانَہ

عربی سے ماخوذ اسم 'شریف' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ تمیز و صفت بڑھانے سے 'شریفانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "حالاتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - شریفوں کا سا، شریف آدمی کا، اچھا، عمدہ، ستھرا وغیرہ۔
"میرے کالج کے مرد اور خواتین اس شریفانہ عمل سے بخوبی واقف تھے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٩٣ )