شریف النفس

( شَریفُ النَّفْس )
{ شَری + فُن (ا، ل غیر ملفوظ) + نَفْس }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے ماخوذ صفت'شریف' کے ساتھ 'ال' بطور حرفِ تحصیص بڑھا کر عربی اسم 'نفس' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - طبعاً نیک، بزرگ، بھلا مانس، نیک دل آدمی یا عورت۔
"سنگھ بابو کہنے کو میٹھے اور ٹھنڈے ٹھاکر تھے اور عام طور پر سیدھے اور شریف النفس۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٨٣ )
  • noble of soul