شریان

( شَرْیان )
{ شَر + یان }
( عربی )

تفصیلات


شرن  شَرْیان

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "آیاتِ مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : شَرْیانیں [شَر + یا + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : شَرْیانوں [شَر + یا + نوں (و مجہول)]
١ - [ طب ]  متحرک یا جہندہ رگ، وہ رگ جو دل سے بدن میں خون پہنچاتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی رگیں جو ہر ایک رگ کے نیچے ہوتی ہیں اور ان میں خون سے زیادہ روح ہوتی ہے۔
"جسم کے ہر عضو میں ایک شریان اور ایک ورید ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ٧٥:١ )
  • an artery