جائداد منقولہ

( جائِدادِ مَنْقُولَہ )
{ جا + اِدا + دے + مَن + قُو + لَہ }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جائداد' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم صفت 'منقولہ' لگانے سے مرکب توصیفی 'جائداد منقولہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قابل انتقال جائداد، وہ جائداد جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکیں، مال و اسباب۔
"سارا ساز و سامان نیز جائداد منقولہ و غیر منقولہ اسی کے حوالے کر دی گئی۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، ٢٨٨ )
  • movable or personal property
  • personality
  • personal effects
  • goods
  • chattels