جاہ و جلال

( جاہ و جَلال )
{ جا + ہو (واؤ مجہول) + جَلال }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جاہ' کے بعد حرف عطف 'و' لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جلال' لگانے سے مرکب عطفی "جاہ و جلال" بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - شان و شوکت، عظمت، دبدبہ، رعب۔
 تو عظمت گزشتہ کی آج تک امیں ہے جاہ و جلال تیرے پہلو میں تہ نشیں ہے      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٣٠ )
  • Rank and grandeur
  • dignity;  splendour
  • magnificence
  • pomp