فارسی زبان میں اسم 'جان' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر ضمیر واحد متکلم 'من' بطور مضاعف الیہ لگانے سے مرکب اضافی 'جان من' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔