جان فشانی

( جان فِشانی )
{ جان + فِشا + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں مرکب توصیفی 'جان فشاں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'جان فشانی' بنا۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - محنت، کوشش؛ اضطراب، بے چینی؛ جاں نثاری۔
"جیسی جاں فشانی سے اس نے بھائی کی اولاد کو پالا، آج کوئی اپنے پیٹ کی اولاد کو نہ پا لے گا۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٦٠ )
  • Sacrificing (one's) life in the service of another
  • devotion
  • devotedness
  • zeal;  hard Labour;  extreme diligence