احتیاطاً

( اِحْتِیاطاً )
{ اِح + تِیا (کسرہ ت مجہول) + طَن }
( عربی )

تفصیلات


حوط  اِحْتِیاط  اِحْتِیاطاً

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'احتیاط' کے ساتھ 'ا ً' بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ ١٨٠٩ء کو جرآت کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - احتیاط پر عمل کرنے کے خیال سے، از روے احتیاط، حفظ ماتقدم کے طور پر۔     
 ابھی مر جائیں گے گھبرا کے دوا نے تیرے احتیاطاً در زنداں کو اگر بند رکھا     رجوع کریں:   ( ١٨٠٩ء، جرات، کلیات (ق)، ٥ )
  • حِفاظَتاً
  • cautiously
  • circumspectly