جائے عبرت

( جائے عِبْرَت )
{ جا + اے + عِب + رَت }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جا' کے ساتھ ہمزہ زائد بطور ترکیب لگا کر کسرۂ اضافت کو یائے مجہول میں بدل کر عربی سے ماخوذ اسم 'عبرت' لگانے سے مرکب توصیفی 'جائے عبرت' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عبرت کی جگہ، عبرت کا مقام۔
"جائے عبرت کو جائے وحشت بنا دیا قبرستان کیا ہے ایک جنگل ہے"      ( ١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٧٧:٢ )