تفصیلات
فارسی زبان میں اسم 'جا' کے ساتھ ہمزہ زائد بطور ترکیب لگا کر کسرۂ اضافت کو یائے مجہول میں بدل کر عربی سے ماخوذ اسم 'سُکُونت' لگانے سے مرکب اضافی 'جائے سکونت' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٢ء میں "طلسم ہو شربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - رہنے کی جگہ یا مقام، مکان، گھر۔
"جس چیز کو قوت کا درد کہا جاتا ہے وہ ابھی تک صرف اس خاص رقبے تک محدود ہے جسے مغربی تہذیب کی جائے سکونت کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١١٦ )