درپیش

( دَرپیش )
{ دَر + پیش (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'در' کے ساتھ متعلق فعل 'پیش' لگایا گیا ہے اردو میں ١٧٩٥ء کو قائم کی "طبقات الشعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - سامنے، آگے، روبرو، موجود، پیشی میں۔
"میں بیس برس پہلے اتنی خراب نثر لکھتا تھا، بس کچھ اس قسم کی صورت حال مجھے اس محاسبہ میں درپیش تھی"      ( ١٩٨٢ء، زمین اور فلک اور، ٧٤ )
٢ - لاحق، لگا ہوا۔
"یہ کتاب (اردو شاعری کا مزاج) اس بات کا خاصا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ مصنف کو کسی اور قسم کا غم اور مجبوری درپیش نہیں ہے"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٩٤ )
٣ - زیر بحث، زیر تجویز، مقابلے پر، لاحق۔
"اس سلسلہ میں ان کو کوئی چیلنج درپیش نہیں تھا"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ١٠ )
  • In front (of)
  • before;  on the tapis;  under consideration
  • under trial.