داؤد

( داؤُد )
{ دا + اُود }
( عبرانی )

تفصیلات


عبرانی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں عربی (مذہبی کتب) کے واسطے سے داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک نبی کا نام جو حضرت سلیمان کے والد تھے عیسٰی سے کئی صدیاں پیشتر گزرے ہیں ان پر زبور نازل ہوئی خلیفۃ اللہ ان کا مشہور لقب ہے۔ بڑے خوش الحان تھے اور ایسے سوز و گداز سے عبادت الٰہی کرتے تھے کہ پہاڑ گونج اٹھے اور پرندوں پر وجد طاری ہو جاتا"
 بے حقیقیت نے کے اندر زمزمہ داؤد کا عارض محدود پر اک عس لا محدود کا      ( ١٩٢٤ء، فکرو نشاط، ١٢ )
٢ - عزیر، محبوب، مراد: محبوب الٰہی۔ (فرہنگِ آصفیہ)
  • David (king of Israel)