در دولت

( دَرِ دَولَت )
{ دَرے + دَو (و لین) + لَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم مجرد 'در' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'دولت' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ 'در' بطور مضاف آیا ہے اس طرح یہ مرکب اضافی بنا اردو میں سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ مجازا ]  بادشاہ، امیر یا کسی اور معزز شخص کا مکان یا جائے قیام۔
"شاہزادہ اسد بیدار ہوا وضو کرکے طاعت رب العزت بجالایا اور مسلح و مکمل ہو کر طاعت رب العزت بجالایا اور مسلح و مکمل ہو کر در دولت پر آیا"      ( ١٨٨٢ء، طلسم ہو شربا، ١١٨:١ )