جبرائیل

( جِبْرائِیل )
{ جِب + را + ئِیل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ اور اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٤٢١ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - چار مقرب فرشتوں میں سے ایک مشہور فرشتہ کا نام جو اللہ تعالٰی کی طرف سے رسولوں پر احکام پہنچایا کرتے تھے، روالامین، روح القدس، حامل وحی۔ (فرہنگِ آصفیہ)
"جواب دیا جبرائیل دنیا ایک گھر ہے کہ کسی کا گھر نہیں اور ایسا مال ہے کہ کسی کی ملکیت نہیں، اسے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہ ہو"      ( ١٩٧٣ء، قصیدۃ البردہ (ترجمہ)، ٨٦ )