تفصیلات
فارسی زبان سے اسم 'جان' کے ساتھ فارسی ضمیر متکلم 'من' کی تخفیف 'م' لگنے سے 'جانم' بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور ١٩٥٨ء میں "تارپیراہن" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - محبوب، دلربا۔
جانم تمہارے روئے دل آرا میں جو بات سیمائے مہ میں، پھول کے رخسار میں بھی ہے
( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٣١ )
- beloved; (poetic) sweetheart
- dear one
- loved one