جان جوکھم

( جان جوکَھم )
{ جان + جو (واؤ مجہول) + کَھم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جوکھم' لگانے سے مرکب 'جان جوکھم' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خطرۂ ہلاکت، جان کا خطرہ، مشقت، مصیبت، تکلیف، خوف، اندیشہ۔
"دنیا کے سب سے بڑے شاعر وہ ہیں جو جان جوکھوں کا سامنا کر کے اس مقام کے قریب پہنچ گئے۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٣٢٥ )
  • risk or danger of life