درانتی

( دَرانْتی )
{ دَراں + تی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'داتری' کی متصرف شکل ہے۔ اردو میں 'درانتی' مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : دَرانْتِاں [دَراں + تِیاں]
جمع غیر ندائی   : دَرانْتِیوں [دَراں + تِیوں (و مجہول)]
١ - کھیتی کاٹنے کا قوس کی شکل کا آلہ، ہنسا۔
 گاتی اور مصروف رہی ہاتھوں میں درانتی تھامے سنتا رہا اک گوشے سے میں سانس کو اپنے روکے      ( ١٩٨٥ء، درپن درپن، ١٥٩ )
٢ - چھوٹی چکی۔
"فارسی میں آسیا کہتے ہیں اگر چھوٹا ہو تو چکی اور درانتی کہتے ہیں"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٥٤ )
  • ہَنْسیا
  • داتْری
  • A kind of sickle
  • a reaping - hook;  an instrument to cut grass with
  • a kind of scythe.