شش ماہی

( شَش ماہی )
{ شَش + ما + ہی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں صفت عددی 'شش' کے ساتھ فارسی اسم ماہ سے 'ماہی' (ماہ + ی بطور لاحقہ صفت) ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفتِ مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )
١ - چھ ماہ کی مدت، نصف سال۔
"قلعے کے دستور کے مطابق غالب کو تنخواہ ہر ششماہی کے خاتمے پر ملا کرتی تھی"      ( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اپریل، ٢٢ )
صفت عددی
١ - (وہ تنخواہ یا وظیفۂ لگان وغیرہ) جو ہر چھ ماہ کے بعد وصول ہو۔
"آخر جون میں حکم ہو گیا کہ پنشن دار علی العموم ششماہی پایا کریں ماہ بماہ پنشن تقسیم نہ ہوا کرے"      ( ١٨٦٠ء، خطوط غالب، ٥٧ )
  • six-monthly
  • half-yearly