شریک حیات

( شَرِیکِ حَیات )
{ شَری + کے + حَیات }
( عربی )

تفصیلات


عربی میں صفت 'شریک' بطور مضاف الیہ کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'حیات' بطور مضاف ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "فتح بیت المقدس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - زندگی کا رفیق یا ساتھی؛ مراد، عموماً بیوی یا شوہر۔
"مجھے فخر ہے کہ رئیس فاطمہ عرف چندہ بیگم میری شریکِ حیات بنیں"      ( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ٢٦ )
  • زَوج
  • شوہَر
  • شَرِیکِ زنْدَگی
  • بِیوی
  • life partner (wife)