١ - ایک قسم کی لمبی اور پتلی پتی والی گھاس کے پھول کا ڈنٹھل جو دس بارہ فٹ لمبا اور ہاتھ کی انگلی کے برابر موٹا ہوتا ہے۔ عموماً چھپر اور بعض دیگر چیزیں نہانے میں کام آتا ہے۔ اس کی چھال کو مونجھ کہتے ہیں پیڑ جھنڈ کہلاتے ہیں، بینڈ، سینٹھا، نرکل، لاظ Sacchasam Arumanaccum
"ہاتھ میں سرکنڈے کی مشعل جلائے بیلوں کو ہانکتا ہوا کنارے کنارے چل رہا تھا"
( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٥ )
٣ - [ طب ] بلغم، صفرا اور نشے کو دور کرتا ہے اس کی جڑ کا لیپ امراض میں مفید ہے اس سے سرمہ، زخم پر لگانے کا سفوف اور دیگر ادویات تیار ہوتی ہیں۔
"وید کہتے ہیں کہ سرکنڈا میٹھا کڑوا، کچھ گرم مقوی اور باد اور منی کا بڑھانے والا ہے . جوڑوں کا درد دفع ہوتا ہے"
( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٣٤٥:٤ )