سرد مزاج

( سَرْد مِزاج )
{ سَرْد + مِزاج }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم صفت 'سرد' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مزاج' لگانے سے 'سرد مزاج' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو سجاد رائے پوری کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ٹھنڈے مزاج والا، حد درجہ نرم خو، بار سرشت جس سے جوش اور اشتعال نہ پیدا ہو۔
 اس قدر سرد مزاج اور پھر اس پر تبرید خوف یہ ہے کہ پہونچ جائے نہ فالج کا اثر      ( ١٩١٤ء، شبلی، کلیات، ٧٦ )
٢ - مردہ دل، افسردہ خاطر، سست، نیز بے مروت۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • مُردَہ دِل
  • of a cold disposition;  cold-blooded;  apathetic