فارسی زبان میں اسم 'سر' کے ساتھ اسم صفت 'بلند' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'سربلندی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔