شفاخانہ

( شِفاخانَہ )
{ شِفا + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم کیفیت 'شفا' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ لاحقۂ ظرفیت 'خانہ' ملنے سے مرکب ظرفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : شِفا خانے [شِفا + خا + نے]
جمع   : شِفا خانے [شِفا + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : شِفا خانوں [شِفا + خا + نوں (و مجہول)]
١ - مریضوں کے علاج کی جگہ، دارالشفا، ہسپتال۔
"زندگی کی فلاح و بہبود کے لیے شفا خانے، دائی خانے اور اسی قبیل کے دیگر مراکز قائم کیے جائیں"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٣٨ )
  • a hospital