ستانا

( سَتانا )
{ سَتا + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور فعل مستعمل ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - اذیت یا آزار پہنچانا، دکھ دینا، پریشان کرنا، دق کرنا، پیچھے پڑنا۔
"احسان کا مطلب یہ نہیں کہ احسان کرنے والے کو ستاؤ یا پریشان کرو"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٥٦ )
  • To pain
  • torment
  • persecute
  • oppress
  • inflict injury upon;  to trouble
  • tease
  • worry
  • molest
  • interrupt