سحر انگیز

( سِحْر اَنْگیز )
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + اَن (ن غنہ) + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے ساتھ فارسی مصدر 'انگیختن' سے مشتق صیغۂ امر 'انگیز' لگا کر مرکب 'سحر انگیز' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "کاروان زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پرکشش، متاثر کرنے والا۔
"میں مصر گیا، وہاں میرے لیے کوئی شخصیت نئی، سحر انگیز اور مرعوب کن نہ تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، کاروان زندگی، ١٤٨ )