سپوت

( سُپُوت )
{ سُپُوت }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "میناستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : سُپُوتوں [سُپُو + توں (واؤ مجہول)]
١ - نیک بیٹا، لائق اور سعادت مند فرزند۔
"راجہ کے چھ بچے تھے چار بیٹے دو بیٹیاں، بڑے بیدار مغز، ذی عقل، تنومند سپوت راج کنور۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٩ )
  • A tractable or dutiful son
  • a good or worthy son