سڈول

( سِڈَول )
{ سِڈَول (و لین) }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور 'اسم صفت' استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "ترجمۂ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خوشنما اور متناسب وضع اور صورت کا، اچھے ڈول کا، خوش وضع، خوبصورت۔
"کیسی شفاف خوبصورت اور سڈول انگلیاں تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ١٢٧ )
  • well-formed
  • well-shaped
  • symmetrical
  • elegant
  • graceful
  • handsome