ستر

( سَتّر )
{ سَت + تَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٥ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انہتر اور ایک کا مجموعہ (70)، سات دھائیاں، ہفتاد۔
"اب میں نے کمبل کے نیچے رکھے ہوئے کنکر گننے شروع کر دیے ایک، دو، تین . ساٹھ، ستر . ان کی مجموعی تعداد چھیاسی نکلی۔"      ( ١٩٧٤ء، ہمہ یاراں دوزخ، ٧٩ )
٢ - (اظہار کثرت کے لیے) بہت سے، بہتیرے، سینکڑوں۔
"اور ستر کا عدد محاورۂ عربی کے موافق محض اظہار کثرت کے لیے ہے۔"      ( ١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ٢٢٤ )
  • ہَفْتاد
  • سُبْعُون
  • covering
  • concealing
  • veiling
  • suppressing