سٹیشن

( سِٹیشَن )
{ سِٹے + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Station  سِٹیشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو"بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سِٹیشَنْز [سِٹے + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : سِٹیشَنوں [سِٹے + شَنوں (و مجہول)]
١ - پڑاؤ، ٹھکانا، اڈا (کسی خاص کام کے کل شعبوں کا) مرکزی مقام (جیسے : ریڈیو اسٹیشن)، ادھر ادھر کے متعلقہ علاقے کا مرکز۔
"کیا جانے کی خرابی تھی وہ سٹیشن ہی نہ ملتا تھا۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ٣٨ )
  • Station