سٹیٹ

( سِٹیٹ )
{ سِٹیٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


State  سِٹیٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : سِٹیٹس [سِٹیٹس]
١ - جہاں مرکزی حکومت کی نگرانی میں نواب یا راجا کا عمل دخل ہو، ریاست، نوابی، رجواڑا۔
"ترکوں نے جو چرچ اور سٹیٹ میں امتیاز کر کے ان کو الگ کر دیا ہے اس کے نتائج نہایت دور رس ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، اقبال نامہ، ٤٩:١ )
  • State