درد ناکی

( دَرْد ناکی )
{ دَرْد + نا + کی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ 'ناک' بطور اسم صفت لگا کر آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دردناک کا اسم کیفیت۔
"امور دلی کو حضرت غالب نے بھی قطعہ بالا میں بڑی درد ناکی اور گداز کے ساتھ قلم بند فرمایا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، کاشف الحقائق، ١٩٦:١ )