درد ناک

( دَرْد ناک )
{ دَرْد + ناک }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ 'ناک' بطور لاحقۂ صفت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٣٥ء کو "تحفۃ العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - غمزدہ، رنجیدہ۔
"کوئی بڑی سریلی اور دردناک آواز میں گا رہا تھا۔"    ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٤٣ )
٢ - رنج دکھ یا تکلیف دینے والا، تکلیف دہ۔
"اکبر کی لا دین سلطنت کو اسلامی سلطنت کہنا . حقیقت کے ساتھ دردناک مذاق ہے۔"    ( ١٩٧٤ء، فاران، کراچی، اکتوبر، ٤٢ )
  • Painful;  piteous.