درد دل

( دَرْدِ دِل )
{ دَرْ + دے + دِل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ فارسی اسم 'دل' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو قائم کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دل کا درد؛ (مجازاً) دکھ، درد، غم، صدمہ۔
 یورش جہاں کی دل سے سوا درد دل پہ تھی ہم کام خود ہی اس کے بچانے میں آ گئے      ( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٥٦ )
٢ - [ مجازا ]  ہمدردی، غم خواری، غم گساری۔
 درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں      ( ١٧٨٤ء، درد، دیوان، ٥٧ )
  • Heart-ache
  • grief
  • sorrow
  • anguish