درد شقیقہ

( دَرْدِ شَقِیقَہ )
{ دَر + دے + شَقی + قَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ عربی سے اسم صفت 'شقیقہ' لگایا ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی ہے اور 'درد' موصوف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آدھے سر کا درد جو سر کے بائیں یا دائیں جانب ہوتا ہے، آدھا سیسی کا درد۔
"عموماً درد شقیقہ کے دوران مریض کے ہاتھ پاؤں سرد ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٨ اگست : ٣ )