درد آمیز

( دَرْد آمیز )
{ دَرْد + آ + میز (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ فارسی مصدر 'آمیختن' سے فعل امر 'آمیز' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٧٥ء کو عزلت کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - درد سے بھرا ہوا، درد ناک۔
"ہم نے انھی احمد ندیم قاسمی، شوکت صدیقی کی تحریروں میں . انسان کی بے راہ روی، بداخلاقی، معاشی استحصال اور سرمائے سے نفرت پر بڑے درد آمیز اور رقت خیز جملے پڑھے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٠٣ )
  • Painful
  • distressing;  piteous
  • compassionate;  feeling
  • pathetic.