خلائی مواصلات

( خَلائی مُواصَلات )
{ خَلا + ای + مُوا + صَلات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'خلائی' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'مواصلات' (جو کہ انگریزی لفظ Means of communication کا ترجمہ ہے) لگانے سے مرکب 'خلائی مواصلات بنا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء کو "طبیعیات عملی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خلائی نقل و حمل، خلا میں چھوڑے گئے مخصوص مصنوعی سیاروں کے ذریعے زمین کے مختلف حصوں کے درمیان پیغام رسانی اور نشریاتی رابطے وغیرہ کا نظام۔
"خلائی مواصلات کے مصارف موجودہ مواصلاتی نظام کے مقابلے میں بہت ارزاں ہوں گے"      ( ١٩٦٣ء، مصنوعی سیارے، ٦٥ )